Tag: mandi bahauddin newspaper

  • Three Killed As Rivals Clash At Phalia Court

    Three Killed As Rivals Clash At Phalia Court

    On Thursday, three people were killed and four were seriously injured in the firing in the parking lot of Tehsil Court Phalia.

    The report of the channel said that the firing incident took place in the parking lot of Tehsil Court Phalia area of Sandhanwala. The reason behind the killing of three people is old enmity. Two parties were in the court in connection with the hearing of the case, and one party started firing at the other. The other side retaliated.

    read this in urdu

    As a result of which 3 people were killed as a result of cross firing between the two sides. Among those killed in the firing incident are the driver, a passer-by and the gate keeper of Tehsil Courts. Four people were also injured in the firing.

    The channel further informed that the condition of the injured is critical and one injured Javed Iqbal has been referred to Gujrat. A heavy police force led by DPO Mandi Bahauddin reached the spot. Rescue 1122 shifted the injured and dead to Tehsil Headquarters Hospital Phalia for medical and legal proceedings.

    Meanwhile, Caretaker Chief Minister Punjab Syed Mohsin Naqvi has taken notice of the firing incident in Phalia Katchary. The Chief Minister has asked Inspector General Police Punjab for a report on the firing incident. The Chief Minister ordered that the accused should be immediately arrested and action should be taken according to the law.

    He further directed that no effort should be spared in providing justice to the heirs of the deceased.

  • ملکوال: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

    ملکوال: پیشی پر جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

    منڈی بہاءالدین لہو لہان ہو گیا. باپ بیٹا پرانی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے. ملکوال میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کر کے باپ بیٹا کو قتل کر دیا.

    منڈی بہاوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 20 دسمبر 2022) ملکوال: چاندنی چوک میں بیٹا علی قیص ولد ارشد اور والد ارشد ولد متعلی ساکن شمہاری قوم گوندل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جانبحق. زرائع کے مطابق باپ بیٹا پیشی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کے کے قتل کر دیا.

    یہ بھی پڑھیں: مانگٹ میں کرپٹو کرنسی تنازعہ پر نوجوان قتل، ماں صدمہ سے چل بسی

    قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا.باپ بیٹا ملکوال عدالت میں پیشی پر جا رہے تھے کہ کار میں سوار نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا.

  • منڈی بہاؤالدین :سگے بھائیوں نےبہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا

    منڈی بہاؤالدین :سگے بھائیوں نےبہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا

    منڈی بہاؤالدین میں خون سفید ہو گیا.منڈی بہائوالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کردیا ہے۔

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 13 جولائی 2022) تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: پھالیہ:سگے بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

  • منڈی بہائوالدین: عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    منڈی بہائوالدین: عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    منڈی بہائوالدین میں عید کے کپڑے مانگنا بیوی کا جرم بن گیا. عید کے کپڑے مانگنے پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا. عورت کا 40 فیصد جسم جھلس کر زخمی، ہسپتال منتقل

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10 جولائی 2022) منڈی بہائوالدین کے علاقہ چیلیانوالہ میں بیوی نے عید کیلئے پکڑے مانگے جس پر لڑائی کی بنا پر خاوند نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا. عورت کے جسم کو 40 فیصد حصہ جھلس کر شدید زخمی. بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج.

    یہ بھی پڑھیں: گوجرہ: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

    ایف آئی آر کے مطابق نوشین بی بی جو کہ عید کی خریداری کرنے شہر گئی کہ اسکا نشئی شوہر اسکے پیچھے تیزاب کی بوتل لے کر چل پڑا اور ایک بیکری پر پہنچ کر شوہر نے کھلے بازار میں سر عام اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی. عورت کے شوہر مچانے پر بازار میں موجود لوگوں نے عورت کی جان بچائی.

    شوہر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. عورت کو تشویشناک صورتحال پر قریبی ہسپتال منتقل کیا، ڈاکٹرز کے مطابق عورت کا تقریبا 40فیصد جسم کا حصہ جھلس کر زخمی ہو چکا ہے. بیٹے نے والد کے خلاف تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا دیا. پولیس نے ملزم کو چک بساوا سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا.

  • منڈی بہائوالدین میں 1 روز میں 2 افراد قتل، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہائوالدین میں 1 روز میں 2 افراد قتل، ویڈیو دیکھیں

    منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا۔ نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، منڈی بہائوالدین میں 1 ہی دن میں 2 افراد قتل 😔. مونگ میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ پھالیہ میں 1 نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

    منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 26 جون 2022) تفصیلات کے مطابق پہلے واقع میں پھالیہ کے نواحی گاوں چک کمال میں ایک مچھلی فارم سے ایک نوجوان فضل محمود کی لاش ملی ہے۔ جس کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا۔ مقتول کی ایک آنکھ بھی نکلی ہوئی تھی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

    یہ بھی پڑھیں: معمولی تلخ کلامی اور پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

    جبکہ دوسرے افسوس ناک واقع میں منڈی بہاؤالدین کے علاقہ مونگ میں آٹھ سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 8 سالہ محمد اسمعیل ولد محمد ارشد قوم آرائیں سکنہ مونگ ایک روز قبل گم ہوا تھا جس کی لاش آج کھیتوں سے ملی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔

  • معمولی تلخ کلامی اور پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

    معمولی تلخ کلامی اور پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

    ضلع پہ چھائے ہیں ظلم کے سائے . منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہان ہو گیا. معمولی تلخ کلامی اور پرانی دشمنی پر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا. نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل

    منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 18 جون 2022) گزشتہ شب منڈی بہاؤالدین کے علاقہ پنڈی الہانی میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق 40 سالہ فیاض چدھڑ شام تقریبا 8 بجے اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

    یہ بھی پڑھیں: ملکوال: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حافظ قرآن نوجوان قتل

    فائرنگ کا دوسرا واقع 16 جون کی شام کو پھالیہ میں پیش آیا.منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ گاؤں موسیٰ کلاں میں ایک دوست نے دوسرے دوست کو ساتھ والے گاؤں ججہ عور میں بلا کر معمولی سی بات پر جھگڑا بنا کر قتل کر دیا۔ ایک گولی سر کی بیک سائیڈ پر جبکہ دو گولیاں سینے میں مار دیں۔

  • مونگ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    مونگ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

    منڈی بہائوالدین میں ایک اور افسوس ناک واقع: مونگ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. خودکشی کی وجہ گھریلو جھگڑا تھا.

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2022) منڈی بہائوالدین آج پھر لہو لہو: منڈی بہاوالدین کے علاقہ مونگ میں قاسم خان ولد محمد علی حان سکنہ مونگ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا. ذرائع کے مطابق مقتول کی والد کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث قاسم خان نے دلبرداشتہ ہر کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

  • پولیس کی بڑی کاروائی، 9 قاتلوں کے 27 ملزمان گرفتار،2 کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

    پولیس کی بڑی کاروائی، 9 قاتلوں کے 27 ملزمان گرفتار،2 کروڑ کا مال مسروقہ برآمد

    منڈی بہاوالدین:ضلع پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی،27 ملزمان گرفتار،2 کروڑوں مالیت مال مسروقہ برآمد. بین اضلاعی ڈکیت گینگ کے 9 قاتلوں سمیت 27 کارندے گرفتار، ملزمان کو منڈی بہاوالدین، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، پاکپتن سے گرفتار کیا. ڈی پی او منڈی بہاءالدین انوار سعید کنگرا کی پریس کانفرنس

    منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 11 مئی 2022) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان ، ریجنل پولیس آفسیر گوجرانوالہ عمران احمر کے احکامات کی روشنی میں اور زیر نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا، منڈی بہاؤالدین پولیس کے تھانہ جات پھالیہ، کٹھیالہ شیخاں نے کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل، قتل کے گروہوں کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔ اور ملزمان سے آلہ ہائے قتل اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

    ملزمان نے تھانہ پھالیہ کے علاقہ چک دالہ میں مورخہ10.12.2021 کو دوران ڈکیتی ایک کس مسمی عمر سہیل کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا تھااور تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ جیہ کھوکھرا ں میں مورخہ 16.12.2021 کو میڈیکل سٹور پر دوران ڈکیتی مسمی مدثر طارق کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم وغیرہ بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں: پھالیہ: دالہ چک میں ڈکیتی میں مزاحمت پر محنت کش جاں بحق
    یہ بھی پڑھیں: جیہ: چوروں کیخلاف مزاحمت پر چوروں نے نوجوان ڈاکٹر کو شہید کر دیا
    یہ بھی پڑھیں: میانوال رانجھا: نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل سوار کو قتل کر دیا

    جبکہ مقدمہ نمبر 22/168 مورخہ 16.03.2022 تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں درج شدہ مقدمہ کے اصل ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے مسمی قمر عباس کو تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ کھمب خورد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

    جبکہ مقامی پولیس تھانہ ملکوال نے حالیہ دنوں میں پے در پے کی جانے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے ماسٹر مائینڈ گینگ سرغنہ سمیت 18 ارکان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ جن کا تعلق ضلع فیصل آباد، ننکانہ صاحب، پاکپتن ، گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کر لیاہے ان کے قبضہ سے7 عدد موٹر سائیکل ، نقدی رقم 15 لاکھ روپے، زیورات و دیگر مال مسروقہ ٹوٹل مالیتی تقریبا 50 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں

    گرفتار ملزمان سے مہلک آتشیں اسلحہ ہائے جس میں رائفلیں 4 عدد ، پسٹل 30 بور 3 عدد بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن قتل ، ڈکیتی ، سرقہ بالجبر اور دیگر جرائم کی 45سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    طریقہ واردات :۔
    ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی زیورات اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور اس کے علاوہ دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹیوں کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خطرناک گروہوں کی گرفتاری پر DPOمنڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع ہذا اور ارد گرد کے اضلاع میں وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

    police mandi bahauddin news

  • پھالیہ: دالہ چک میں ڈکیتی میں مزاحمت پر محنت کش جاں بحق

    پھالیہ: دالہ چک میں ڈکیتی میں مزاحمت پر محنت کش جاں بحق

    منڈی بہاءالدین آج پھر لہو لہو ہو گیا. منڈی بہاءالدین میں 1 ہی دن میں 2 ناجوان قتل

    منڈی بہاءالدین(‌ایم.بی.ڈین نیوز 10 دسمبر 2021) پھالیہ کے علاقے چک دالہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ وارادت. ڈاکو پیسوں کے ساتھ ایک ماں سے اسکا لخت جگر بھی چھین کر لے گئے. ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران ڈاکو نے سہیل نامی محنت کش نوجوان کو قتل کر دیا.

    یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی نوجوان کو ٹکر، مزاحمت پر مسیحی نوجوان قتل

  • بارسلونا: آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے4 افراد کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے

    بارسلونا: آتشزدگی سے جاں بحق ہونے والے4 افراد کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے

    منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 2 دسمبر 2021) منڈی بہاءالدین نواحی گاوں چورنڈ کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 4 افراد بارسلونا کے علاقہ پلاسا تتوان میں گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہو گئے، آگ سڑک پر واقع بینک کے ایک پرانے دفتر میں لگی جو خالی تھا اوریہ فیملی وہاں تقریباً 2 سال سے مقیم تھی.

    جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے تھے اور انکے والدین شامل ہیں، ایک بچہ ایک سال کا اور دوسرا بچہ 3 سال کاتھا، جب کہ ایک فیملی کا سربراہ پاکستانی اوراسکی رومانین بیوی بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، علاقہ کے میئر آداکولاؤ نے اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ یہ فیملی بدستور سوشل سیکورٹی کے ادارے سے وابستہ تھی اور ہم انکی خراب معاشی حالت سے باخبر تھے.

    انتظامیہ نے فوری طور پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری سے رابطہ کیا جنہوں نے ہلاک شدگان کے بارے میں معلومات لیں اورانکی باڈیز کے بارے میں قانونی کارروائی تیز کرنے کے بارے میں مقامی حکام سے درخواست کی ،رواں سال میں بارسلونا میں یہ آتشزدگی کا پانچواں واقعہ ہے،جس کا اختتام ہلاکتوں پر ہوا ہے.

    جاں بحق ہونے والے نصر اقبال کے بھائی شاہد ساکن چورنڈ کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی غریب لوگ ہیں اور 13 سال قبل اسکا بھائی نصر اقبال روزگار کیلئے گیا یہ سانحہ انکے خاندان کیلئے انتہائی دکھ کا باعث ہے.