آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے، نوٹیفکیشن جاری۔ سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او لیہ علی وسیم کو ڈی پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) طارق ولایت کو ایس ایس پی ریسرچ اینڈ اینالیسس سی ٹی ڈی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
اے آئی جی ویلفیئر سید عبدالرحیم شیرازی کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین جبکہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کو اے آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی سی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض کا تبادلہ کر دیا گیا
ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان شمس الدین کو ڈی پی او لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
