رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے

Secretary Transport Faryal Naeem issued challans for 16 vehicles
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاوالدین: رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فریال نعیم متحرک

منڈی بہاؤالدین (نیوز ایجنسی) رمضان المبارک کی رحمتوں کے سائے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح سرگرم عمل ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فریال نعیم نے مختلف بازاروں، پنڈی پرانی، رسول روڈ، کالونی موڑ سمیت مضافاتی علاقوں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا، جہاں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سرکاری نرخ نامے کی مکمل پابندی کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کی گئیں۔

آج پھل، سبزی و گوشت کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

چیکنگ کے دوران ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر فوری ایکشن لیا گیا اور دکانداروں کو پابند کیا گیا کہ وہ اشیاء سرکاری نرخوں پر فروخت کریں۔ اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فریال نعیم نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ رمضان المبارک کے دوران مہنگائی اور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیاء آٹا، چینی، گھی، سبزیاں، پھل اور گوشت کی قیمتوں پر سختی سے نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں انہیں معیاری اور سستی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی,

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
رمضان کے دوران اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سخت مانیٹرنگ جاری ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!