car accident

چھموں، ساہنا: تیز رفتار کار نہر کنارے درخت سے ٹکرا گئی، کار تباہ

منڈی بہائوالدین میں تیز رفتار کار نہر کنارے کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی، کار بری طرح متاثر، گاڑی میں موجود مسافر زخمی، ہسپتال منتقل

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 ستمبر 2022) منڈی بہائوالدین کے علاقہ چھموں ساہنا میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر کے کنارے لگے کیکر کے درخت سے ٹکرا گئی، کار بری طرح تباہ، گاڑی میں موجود مسافر زخمی جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. واقع کی ویڈیو ایم.بی.ڈین نیوز کو موصول.

اپنا تبصرہ لکھیں