dead body

شہید انوالی: بیوی کو منانے آنے والے شخص پر فائرنگ

منڈی بہاوالدین: شہیدانوالی میں گھریلو ناچاقی پر شوہر بیوی کو منانے آیا۔ داماد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ پولیس موقع پر موجود

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 29 مارچ 2024) مسمی یونس ولد بادشاہ خان قوم پٹھان سکنہ شہیدانوالی بعمر 30 /32 سال کو فضل ربی ولد شیر محمد قوم پٹھان سکنہ شہیدانوالی نے بذریعہ 30 بور پسٹل فائر کر کے مضروب کر دیا جس کو بذریعہ 1122 ڈی ایچ کیو ہسپتال مرالہ روڈ منتقل کیا گیا ہے.

مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے وجہ عناد لڑائی جھگڑا ہے.

3 تبصرے ”شہید انوالی: بیوی کو منانے آنے والے شخص پر فائرنگ

  1. یہ خبر جھوٹ پر مبنی ہے۔ برائے مہربانی صحیح خبریں نشر کیا کریں عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش مت کریں۔

  2. شہیدان والی میں جو وقوعہ پیش آیا ہے اس کی غلط تفصیل بتائی گئی ہے۔ صحیح تفصیلات کے مطابق شہیدان والی میں یونس خان مانڑو چک سے اپنے بھائی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھائی کے سسرال میں آیا وہاں پر ان کا بھائی نہ ملنے پر اپنی بھابی کو مارا پیٹا ان پر تشدد کیا۔ اہل خانہ نے جب ان کو سمجھانے کی کوشش کی تو انہوں نے اندھے دھن گھر پر فائرنگ شروع کردی۔ اہل خانہ کے سربراہ نے اپنی دفاع میں فائیر کیا جو کہ یونس خان کو لگ گیا۔ قریبی مکین لوگوں نے 15 اور 1122 پر اطلاع دی اور فوری طور پر یونس خان کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا اور ملزم نے خود اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔ الحمدللہ یونس خان تاحال سلامت ہیں۔ یاد رہے یہ آپس میں ماموزاد اور پھپھی زاد بھائی ہیں۔

  3. یونس خان کا مسئلہ اپنے سگے بھائی زبیر خان سے تھا۔ یہ لوگ مانٹروچک کے رہائشی ہیں۔ شہیدان والی میں ذبیر کے سسرال والے رہتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے یونس خان اور ذبیر کے مابین گھریلو لڑائی جھگڑا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ذبیر خان نے اپنی بھابی پر فائز کیا تھا بعد ازاں ذبیر خان اپنی بیگم کو لیکر شہیدان والی اپنے سسرال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا۔ ذبیر خان کی بیگم فضل ربی کی بہن ہے۔ یونس خان مانڑو چک سے اپنے سگے بھائی زبیر اور اس کی اہل خانہ کو جان سے مارنے کی نیت سے آئے تھے۔ کئی دفعہ یونس خان کو سمجھا کر واپس بھیجا گیا پر یونس خان نے کسی کی ایک نہ سنی اور دیوار پھلانگ کر اپنی بھابی پر تشدد کیا بعد ازاں گھر والوں پر اندھے دھن فائرنگ شروع کردی۔ فضل ربی نے اپنے دفاع میں فائیر کیا ہے جو کہ یونس خان کو لگ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں