کوٹ بلوچ سے چک فتح شاہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات، ایک ملزم گرفتار

robbery

منڈی بہاءالدین: تھانہ صدر کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ. چار مسلح ملزمان نے کوٹ بلوچ سے چک فتح شاہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کی.

منڈی بہاءالدین: 15 پر کال موصول ہوتے ہی تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائی. پولیس کا ڈاکوؤں کا تعاقب، مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ. فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ ڈکیت احسن علی زخمی حالت میں گرفتار

منڈی بہاءالدین: پولیس نے ایک اور ڈکیت زین علی کو بھی گرفتار کر لیا. دو ڈکیت اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے. گرفتار ڈکیت ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں. ضلع بھر میں ناکہ بندی، فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *