ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

featured
Share

Share This Post

or copy the link

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارتی منڈی بہاوالدین میں کنٹی جینٹ پیڈ اسٹاف کی ڈیلی ویجیز کی بنیادی عارضی بھرتی شروع. ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، منڈی بہاوالدین میں درج ذیل آسامیوں کے لیے ڈیلی ویجز پر موزوں امید وار ان سے درخواستیں مطلوب ہیں۔

نام آسامی: سینٹری پٹر ول (نٹی جینٹ پیڈ سٹاف 89 دن کیلئے)
عمر(سال): 18 تا 25 سال
تعداد آسامی: کل 50 ( مرد 30، خواتین 20)
مطلوبہ تعلیمی قابلیت: گورنمنٹ سے منظور شدہ سکول سے مڈل پاس سرٹیفکیٹ۔

بھرتی کی شراط / نمایاں خصوصیات:
حکومتی پالیسی کے مطابق عمر کی بالائی حد میں تمام آسامیوں کے لیے پانچ (05) سال کی یکساں رعایت ہو گی۔ تاہم خواتین کے لیے تین (03) سال کی مزید رعایت ہو گی۔ عمرکا تعین در خواست کی آخری تار یخ سے ہوگا۔ تنخواہ گورنمنٹ آف پنجاب کے جاری کردہ شیڈول آف و یج ریٹس 2019 کے مطابق دی جائے گی۔ دیگر شرائط بعد از تعیناتی حکومت کے مجوزہ قواعد وضوابط کے مطابق ہوں گی اور تعیناتی کے آرڈر میں درج ہوں گی۔

مذکورہ آسامیاں قطعی و حتمی طور پر بلا ابہام عارضی نوعیت کی ہیں۔ چونکہ مذکورہ بھر تی خالصتا عارضی نوعیت کی ہے، لہذا بھرتی ہونے والے افراد کسی بھی صورت مستقل کیے جانے کے دعویدار نہ ہوں گے اور ضلع منڈی بہاوالدین میں ڈینگی کنٹرول مہم میں کسی بھی جگہ ڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے۔ یو نین کو نسلر کی فہرست جن میں تر جیحاڈیوٹی لگائی جاسکتی ہے، دفتر ہذامیں آویزاں کر دی گئی ہے۔

غیر حاضری ناقص کارکردگی کی صورت میں ملازمت سے فور علیحدگی بغیر کسی نوٹس کے کی جا سکے گی۔ صوبہ پنجاب کے حامل ڈومیسائل امید وار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ ضلع منڈی بہاوالدین کے سکونتی امیدواران کو ترجیح دی جائے گی۔ عدم دستیابی کی صورت میں دیگر اضلاع کے امیدواران کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔

کسی گزٹیڈ آفیسر سے تصدیق شدہ تعلیمی اسناد حاصل کردہ نمبروں کا تفصیلی سرٹیفکیٹ اور تجربے کے سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل، قومی شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات بمعه در خواست، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، منڈی بہاوالدین کے دفتر میں مورخہ 05.07.2021 تک دفتری اوقات کار کے دوران وصول کیے جائیں گے۔

امیدواران سادہ کاغذ پر اپنے ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست جمع کروائیں۔ نا مکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس اشاعت سے پہلے دی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ درخواست گزار رابطہ کرنے کے لیے درخواست پر اپنا موبائل نمبر ضرور درج کریں.

انٹر ویو مورخہ 10.07.2021 کو بوقت 10:30 بجے صبح تحصیل کونسل ہال، ضلع کمپلیکس، منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوں گے۔ انٹرویو کے دوران تمام امیدواران اپنے اصل کاغذات ہمراہ ضرور لائیں۔

نوٹ: انٹرویو کے لیے علیحدہ سے کال یا میسج کے ذریع اطلاع نہ کی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد افتخار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (پریویٹو سروسز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین.

یہ اشتہار انگریزی میں پڑھیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاوالدین میں بھرتیاں، تفصیلات دیکھیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!