pak army zindabaad

پاک فوج اور پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

منڈی بہاوالدین میں استحکام پاکستان، پاک افواج اور پنجاب پولیس سے اظہار یکجہتی کے لئے سنی علماء کونسل اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب رجسٹرڈ کے باہر اختتام پزیر ہوئی

منڈی بہاوالدین میں استحکام پاکستان،پاک افواج اور پنجاب پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے سنی علماء کونسل کے ضلعی صدر راؤ اشرف جاوید حسینی کی قیادت میں ریلی گھیگا چوک سے نکالی گئیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ریلی حمیدہ وحید الدین ایم پی اے اور مشاہد حسین ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت میں نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئیں پریس کلب رجسٹرڈ کے سامنے پہنچیں،

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج ذندہ باد ، افواج پاکستان کے شہداء کو سلام پاکستان پائندہ باد پنجاب پولیس کے حق میں پینا فلیکس پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،اورنعرہ بازی کی گئی،شرکاء ریلی سے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے انکی ملک ؤ قوم کے لیے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا فوج اور پنجاب پولیس کے نوجوانوں نے جس طرح دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کیخلاف مقابلہ کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے

اپنا تبصرہ لکھیں