weather today

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 09 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا اور 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، قلات، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

10 مارچ سے 13 مارچ کے دوران چاغی، نوشکی، واشک، مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

10، 11 اور 12 مارچ سے 14 مارچ کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 13 اور 14 مارچ کو چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

11 اور 12 مارچ سے 14 مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور بھکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

13 مارچ کو ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں