muhammad khan bhatti

پنجاب حکومت نے سفارشی افسروں کی لوٹ سیل لگا دی، منڈی بہاءالدین میں 19ویں گریڈ کا ڈی سی تعینات

پنجاب حکومت نے سفارشی افسروں کی لوٹ سیل لگا دی ،پنجاب حکومت نےجونیئر افسروں کو سفارشی بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر لگا دیا جونیئر افسروں کو ق لیگ اور پی ٹی آئی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر لگایا گیا ،28اضلاع میں گریڈ 18 کےڈپٹی کمشنر سفارشی بنیادوں پرلگا دیئے۔ ان اضلاع میں گریڈ 18کے ڈی سیزکوگریڈ 19اور 20 کی سیٹوں پرلگایاگیا ۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق چودھری پرویزالہٰی حکومت نے رولز کیخلاف ڈی سیز کی تعیناتیاں کر دیں ،گریڈ19کےڈی سی لاہور محمدعلی گریڈ 20کی سیٹ پرتعینات ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہورمحمد علی کو عمران خان کی سفارش پرتعینات کیاگیاتھا گریڈ 18 کےڈی سی قصورفیاض احمد گریڈ20 کی سیٹ پرتعینات ہیں، گریڈ17 کےڈی سی شیخوپورہ طارق علی گریڈ20 کی سیٹ پرتعینات ہیں.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین: محمد خان بھٹی کو دس ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ مل گئی

طارق علی بسرا کو ایوان وزیراعلیٰ کی سفارش پر ڈی سی لگایا گیا ڈی سی ننکانہ احمرنائیک گریڈ 18کے افسر،گریڈ 19پرتعینات ہیں ڈی سی اوکاڑہ عرفان احمد گریڈ 19کے افسر،گریڈ 20 میں تعینات ہیں ۔ڈی سی گوجرانوالہ سائرہ عمر گریڈ 20 کی سیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی سیالکوٹ عبداللہ گریڈ 18کے افسر، گریڈ 20 میں تعینات ہیں.

ڈی سی گجرات،نارووال،منڈی بہاؤالدین گریڈ 19 میں تعینات ہیں ڈی سی راولپنڈی شعیب علی گریڈ 18 کےافسر، گریڈ 20 میں تعینات ہیں، ڈی سی جہلم، اٹک، چکوال بھی جونیئر افسر ، سینئر پوسٹ پرتعینات ہیں ڈی سی سرگودھا ندیم ناصرگریڈ 18 کے افسر، گریڈ 20 میں تعینات ہیں، ڈی سی خوشاب، میانوالی، بھکر جونیئر افسر، سینئر سیٹوں پرتعینات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا خزانہ خالی، خزانے کی دیوی صرف گجرات، منڈی بہاءالدین پر مہربان

ڈی سی فیصل آباد عمران حامد گریڈ19 کےافسر، گریڈ 20 پرتعینات ہیں ڈی سی ٹوبہ،جھنگ، چنیوٹ جونیئر افسر، سینئر سیٹ پرتعینات ہیں، ڈی سی ملتان محمدطاہرگریڈ 19کے افسر، گریڈ 20 کی سیٹ پرتعینات ہیں، ڈی سی خانیوال ظہیر عباس گریڈ 18کے افسر، گریڈ19 پرتعینات ہیں ڈی سی ساہیوال کامران علی جونیئر افسر،سینئرسیٹ پرتعینات ہیں

ڈی سی وہاڑی، ڈی سی لودھراں محمد یاسرسینئر سیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی پاکپتن آصف حسین ،ڈی سی بہاولپور سینئر سیٹ پرتعینات ہیں ڈی سی بہاولپور زاہد پرویز گریڈ 18 کے افسر، گریڈ 20 پرتعینات ہیں ڈی سی بہاولنگرمحمد وسیم، ڈی سی ڈی جی خان انور بریارسینئر سیٹ پرتعینات ڈی سی مظفرگڑھ سمیع اللہ گریڈ 20کی سینئرسیٹ پرتعینات ہیں. ڈی سی لیہ امتیاز کھچی، ڈی سی راجن پور عارف رحیم سینئر سیٹ پرتعینات ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں