صوبہ پنجاب دس ڈویژنوں، 41 اضلاع اور 156 تحصیلوں پر مشتمل ہے

Choranwala

راولپنڈی: پنجاب کے دس ڈویژنز 41 اضلاع اور 156 تحصیلیں بن گئے۔ سب سے زیادہ اضلاع راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہیں جن میں چھ ،چھ ہیں۔ سب سے زیادہ تحصیلیں لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں ہیں جن کی تعداد 22/22 ہے۔

ایک نیا ڈویژن گجرات شامل کیا گیا ہے۔ نئے اضلاع میں مری، تلہ گنگ، کوٹ ادو شامل ہیں۔ لاہور ڈویژن 4 اضلاع لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب پر مشتمل ہے۔ گوجرانوالہ ڈویژن 3 اضلاع گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال پر مشتمل ہے جس میں 11 تحصیلیں ہیں۔

گجرات ڈویژن 4 اضلاع گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد پر مشتمل ہے جس میں 12 تحصیلیں ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن 6 اضلاع راولپنڈی، مری، چکوال، اٹک، جہلم، تلہ گنگ پر مشتمل ہے۔ ملتان ڈویژن 4 اضلاع ملتان، لودھراں، وہاڑی، خانیوال پر مشتمل ہے جس کی 14 تحصیلیں ہیں۔

ساہیوال ڈویژن 3 اضلاع ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ پر مشتمل ہے جس میں 7 تحصیلیں ہیں۔ بہاولپور ڈویژن 3 اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان پر مشتمل ہے جس میں 15 تحصیلیں ہیں۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن 6 اضلاع ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو پر مشتمل ہے جس میں 16 تحصیلیں ہیں۔

فیصل آباد ڈویژن میں 17 تحصیلیں ہیں۔ یہ 4 اضلاع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ پر مشتمل ہے۔ سرگودھا ڈویژن 4 اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر پر مشتمل ہے جس میں 18 تحصیلیں ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *