تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ابتدائی فہرست تیار

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تحریک انصاف کا صنم جاوید، عالیہ حمزہ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت کئی خواتین کارکنوں کو مخصوص نشستوں پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ۔

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی ابتدائی فہرست تیار کر لی۔ بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ تحریک انصاف کو خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشست کے لیے سعدیہ ایوب، روبینہ خان اور عائشہ بھٹہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام بھی زیر غور ہے۔ مخصوص نشستوں کے لیے روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور عاصمہ شجاع کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی میں زرتاج گل، کنول شوزاب اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 38 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 38 آزاد ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نمائندے نے ارکان کی فہرست اضافی دستاویزات کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق 3 آزاد ارکان کے حلف نامے تاحال جمع نہیں کروائے گئے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ بیرون ملک ہیں اس لیے ان کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے جا سکے۔ ان 3 ارکان کے پارٹی الحاق کے فارم آج جمع کرائے جائیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے لیے ابتدائی فہرست تیار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!