پی ٹی آئی کے ایم پی اے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Qamar khan pti
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاؤالدین: پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 68 سے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ قمر خان نے شہداء کی یادگاروں اور دفاعی تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی محافظ ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قمر خان نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل حامیوں کی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما رضا نصر اللہ گھمن نے پریس کانفرنس کے دوران پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔رضا نصر اللہ گھمن نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات سے پوری قوم غمزدہ ہے اور وہ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصہ سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق ایم پی اے عائشہ اقبال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ وہ خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہوئیں۔ عائشہ اقبال نے کہا کہ وہ خونریزی کی سیاست برداشت نہیں کر سکتیں، اسی لیے پارٹی چھوڑ دی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پی ٹی آئی کے ایم پی اے امیدوار قمر خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!