sajid ahmad khan bhatti

چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے خلاف مسلم لیگ ق کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر غیر قانونی چھاپے کے خلاف مسلم لیگ ق کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر ریاض اصغر چوہدری،سابق چیئرمین پالیمانی پارٹی ساجد بھٹی اور عارف گوندل چھموآنہ سابق مشیر نے کی

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 فروری 2023) ساجد احمد خان بھٹی نے اس موقع پر کہاکہ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، انتقامی کارروائی ہے، چھاپہ بغیر کسی مقدمہ اور وارنٹ کے ایسے ماراجیسے دہشت گرد چھپے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر پی ڈی ایم میں شامل ہونے کیلِئے دباو ہے۔دباو میں نہیں آیاتو میرے چچا محمد خان بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی وسابق پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم، محمد خان بھٹی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیاہے۔فواد چوہدری، شیخ رشید اور عمران ریاض کی گرفتاری پی ڈی ایم کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعلٰی محسن نقوی کسی کا بچہ ہے اورکسی ہردلعِزیز ہے۔نگران وزیراعلٰی غیرجانبدار ہے صرف اپوزیشن کو تنگ کرنے کیلئے لگایاگیاہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت میں متحد ہیں ہرقسم کا دباو برداشت کریں گے۔لیکن انکا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں