DC inspected the under-construction Sarai Alamgir Road

ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع بھر کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ حاظ غلام مرتضیٰ ، سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن، ایکسیئنز بلڈنگ و ہائی وے سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25ستمبر 2023) اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں اس وقت کل 129 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں، جن کی کل مالیت 29615.47 ملین روپے ہے ، جو کہ ابتک 69 فیصد فنانشل اور 53 فیصد فزیکلی مکمل ہو چکی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیتے ہو ئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے ان ترقیاتی منصوبوں کومقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے ۔غیر معیاری تعمیراتی مٹیریل اور تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی اور مفاد عامہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق تعمیر کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عام آدمی کو سیوریج، واٹر سپلائی،معیاری روڈ نیٹ ورک اورسکول و کالج کی بلڈنگز کی سہولیات فراہم کرنا کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہو تی ہے، جس کو خلو ص نیت اور قومی تعمیر کے جذبے سے تکمیل تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں