patrolling police mojianwala

پٹرولنگ پولیس کی کاروائی، ملزمان سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

منڈی بہاؤالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 19 دسمبر 2022) پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ کی زبردست کارروائی شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پٹرولنگ وسیم ڈار کی ہدایت پر، ڈی ایس پی گجرات و منڈی بہاوالدین سید محمود الحسن کی زیر کمانڈ سید عقیل حیدر نقوی سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ اور داؤد سلطان ڈار سب انسپکٹر نے دوران ناکہ بندی محمد اشرف سے شراب اور محمد بلال سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے تھانہ ڈنگہ میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیئے ہیں ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ سید عقیل حیدر نقوی نے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں