سعودی عرب کے ویزے پر اٹلی جانے والے 4 مسافر گرفتار

islamabad airport
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 4 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان پرواز کے ذریعے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اٹلی اور لتھوانیا کے جعلی ویزے برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں اشرف منہاس، ریاض، اسامہ اور عبداللہ شامل ہیں جن کا تعلق بالترتیب گجرات اور منڈی بہاؤالدین سے ہے۔

جعلی ویزے پر سپین جانے کی کوشش، منڈی بہائوالدین کا رہائشی آف لوڈ

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد پتہ چلا ہے کہ ملزمان سعودی عرب سے اٹلی جانے کی کوشش کرنا چاہتےتھے. ملزمان کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
سعودی عرب کے ویزے پر اٹلی جانے والے 4 مسافر گرفتار

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!