mandi bahauddin road accident

لاہور سے پھالیہ آنے والی مسافر بس نہر کنارے الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، ویڈیو دیکھیں

لاہور سے پھالیہ آنے والی مسافر بس نہر کنارے الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، واقع کی براراست ویڈیو دیکھیں

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 19 دسمبر 2021) لاہور سے براستہ علی پور پھالیہ مسافر بس نہر کنارے الٹ گئی. بس میں 70 سے 80 لوگ سوار تھے۔ ریسکیو 1122 نے اب تک 3 لاشیں نکال لی ہیں. زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ہیڈ قادرآباد کالونی کے مقام پر مسافر بس دھند اور تیز رفتاری کے باعث نہر کنارے الٹ گئی. ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جن میں سے گوجرانوالہ سے 2 گاڑیاں، منڈی بہاوالدین سے 2 گاڑیاں اور حافظ آباد سے 1 گاڑی موقع پر پہنچ گئی .حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ 6 شدید زخمی افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا.

زخمیوں میں‌سے 4 افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر علی پر منتقل کیا گیا. 2 افراد کو شاہزیب ہسپتال پھالیہ منتقل کیا گیا. جبکہ 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اپنے اپنے گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے. جاں بحق ہونے والے 1 شخص کی لاش منتقل کر دی گئی.

زخمی ہونے والوں میں 24 سالہ شاہد ول محمد حنیف، 40 سالہ نصرف بی بی ولد حنیف، 55 سالہ زرینہ، 55 سالہ ریحانہ بی بی، 50 سالہ سکنہ بی بی. 30 سالہ گلشن اقبال، 42 سالہ غلام مجتبیٰ ولد عبدالرحمن، 28 سالہ طلعت، 35 سالہ محمد شفیق ولد محمد رفیق، 50 سالہ نذد عباس ولد طالب حسین، 28 سالہ شاہد محمود ولد علی محمد جبکہ 28 سالہ حارون ولد ثنااللہ جاں بحق ہو گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں