پاکستانی روپیہ 16 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں رہی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 7 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 07 پیسے اضافے سے 282.78 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ بھی مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی طور پر تیزی دیکھی گئی جو بعد میں مندی میں تبدیل ہوگئی۔
Leave a Reply