پھالیہ قبرستان کے لیے مختص جگہ پر قبضہ، اہل محلہ کا احتجاج

protest
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ (نامہ نگار) کالج محلہ امیر قبرستان کے لیے وقف 11 کنال رقبہ پر قبضہ کے خلاف اہل محلہ کا تھانہ پھالیہ میں احتجاج۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی پی او احمد محی الدین کی طرف سے تھانہ پھالیہ پولیس کا تفتیشی اے ایس آئی اہل محلہ کی بات سننے کی بجائے ٹال مٹول پر کار بند۔ قبرستان کا 11 کنال رقبہ ناجائز قابضین سے وا گزار کروایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہل کالج محلہ پھالیہ امیر نے تھانہ پھالیہ میں قابضین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کالج محلہ پھالیہ امیر کے قبرستان کے لیے 59 کنال 19 مرلہ شاملاٹ رقبہ وقف کیا گیا۔ مگر قبرستان کے رقبہ کے اندر مفاد پرست قابضین نے اپنے مال مویشیوں کے لیے ڈیرہ جات بنا کر قبضہ کر رکھا ہے۔

جس کے خلاف اہل کالج محلہ پھالیہ امیر نے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین کے سامنے پیش ہو کر درخواست پیش کی تو انہوں نے تھانہ پھالیہ کو فوری ایکشن کے لیے احکامات جاری کئے۔ مگر اہلیان کالج محلہ پھالیہ امیر کے تھانہ پھالیہ کے بار بار چکر لگانے کے باوجود اے ایس آئی ابرار نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے۔

مظاہرین نے تھانہ پھالیہ میں شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاؤالدین احمد محی الدین سے دوبارہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کالج محلہ پھالیہ امیر کے قبرستان میں سے قابضین سے قبضہ واگزار کرایا جائے.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پھالیہ قبرستان کے لیے مختص جگہ پر قبضہ، اہل محلہ کا احتجاج

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 Comment

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!