اشیائے خوردونوش میں 20 فیصد کمی کے بعد نئی ریٹ لسٹ جاری

market timing in punjab today 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر۔

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 04 جون 2024 ) ڈپٹی کمشنر نے بیشتر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 10 سے 20 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹا 10 کلو تھیلا بمطابق گورنمنٹ ریٹ، چاول باسمتی سپر( نیا) 200 روپے فی کلو گرام، دال چنا (موٹی) 255 روپے، دال چنا (باریک) 230 روپے، دال مسور) موٹی ( 260، دال ماش ( دھلی ہوئی) 565، دال ماش (چھلکا) 450 روپے کلو، دال مونگ (دھلی ہوئی) 270 روپے، سیاہ چنا 235، سفید چنا کینیڈین (باریک) 265 روپے کلو، بیسن 235 روپے، روٹی (100گرام) 13 روپے، چھوٹا گوشت) مٹن 1500 (روپے کلو، بڑا گوشت (بیف) 750 روپے، دودھ (فی لیٹر) 150روپے، دہی 160 روپے کلو کر دیا گیا.

گوشت برائلر، انڈے، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔ بناسپتی گھی /کوکنگ آئل پرنٹڈ قیمت کے مطابق ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔

پھل، سبزی، چکن کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

ناجائز منافع خوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔ جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

One response to “اشیائے خوردونوش میں 20 فیصد کمی کے بعد نئی ریٹ لسٹ جاری”

  1. M Sulman Avatar
    M Sulman

    بیف پاہڑیانوالی میں 900روپے کلو سیل ہو رہا ہے۔۔!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *