منڈی بہاؤالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن،چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت اور کمشنر گوجرانوالہ کی زیرنگرانی ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وقار اکبر چیمہ کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر

منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز ) نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت، اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹا 20 کلو تھیلا 1،610 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 805 روپے، چاول باسمتی سپر نیا 225 روپے فی کلو گرام، چاول باسمتی سپر پرانا 440 روپے،چاول (386) 180 روپے، دال چنا (موٹی) 375، باریک 340، دال مسور موٹی 260، دال ماش دھلی ہوئی460، دال ماش چھلکا 420، دال مونگ 360روپے، سیاہ چنا 355، سفید چنا باریک (کینیڈین) 265 روپے فی کلو مقرر.

بیسن 355، روٹی(100گرام) 13 روپے، چھوٹاگوشت مٹن 1،600، بڑا گوشت بیف 800، دودھ 150 روپے لیٹر، دہی 160 روپے کلو جبکہ گوشت برائلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔

آج کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل وقار اکبر چیمہ کا کہنا تھا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا، انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ، ڈی او انڈسٹریزرانا محمد سعید، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سید جاوید شاہ، تاجر تنظیموں کے عہدیداران، کریانہ مرچنٹس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں