منڈی بہاؤالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

mandi bahauddin utility store
Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 30جولائی 2024) نئی قیمتوں کا تعین تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی مشاورت سے اوپن وہول سیل مارکیٹ اور دیگر اضلاع میں رائج قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹا 20کلو تھیلا 1،640 روپے، آٹا 10کلو تھیلا 820روپے، چاول باسمتی سپر (نیا) 220 روپے فی کلو گرام، چاول باسمتی سپر (پرانا)240 روپے کلو، چاول کائنات/سٹیم/ سیہلا 260 روپے، چاول (386) 180 روپے کلو، دال چنا (موٹی) 320روپے، دال چنا (باریک) 300روپے ، دال مسور موٹی 270روپے، دال ماش دھلی ہوئی 555 روپے، دال ماش چھلکا 520 روپے مقرر کر دی گئی.

دال مونگ دھلی ہوئی 310 روپے کلو، سیاہ چنا 310 روپے، سفید چنا باریک کینیڈین 280 روپے ، بیسن 315 روپے، روٹی(100گرام) 13روپے، چھوٹاگوشت( مٹن) 1،600روپے کلو، بڑا گوشت ( بیف) 800 روپے ، دودھ (فی لیٹر) 150روپے، دہی 160روپے کلو جبکہ گوشت برائلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا. انجمن تاجران و کریانہ مرچنٹس ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر حکومت کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو موثر بنانے کیلئے اپنا تعاون اور کلیدی کردار ادا کریں۔ ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
منڈی بہاؤالدین میں اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!