dialysis unit at mandi bahauddin

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سٹی ہسپتال منڈی بہائوالدین میں نئے ڈیلسز یونٹ و مشینوں کا افتتاح کر دیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عباس ذوالقرنین نے سٹی ہسپتال منڈی بہائوالدین میں ڈیلسز یونٹ کی توسیع اورمزید نئی مشینوں کا افتتاح کر دیا

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 9 ستمبر 2022)منڈی بہاوالدین سٹی ہسپتال اولڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیلسز یونٹ جس کامیابی سے پروان چڑھا ہے، اس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈاکٹر قمر زمان گورائیہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، انتظامیہ کی حوصلہ افزائی اور خصوصی توجہ اور مخیر حضرات کا انچارج ڈیلسز یونٹ مسز نسرین جاوید کی کارکردگی اور حسن سلوک کی بدولت ہے.

22لاکھ کی آبادی اور پسماندہ ضلع کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، بریفیگ کے بعد ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر ملک عباس ذوالقرنین نے ڈیلسز یونٹ میں توسیع اور نئی چار مشینوں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہر کوئی اہکار اپنی زمہ داریاں اور فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دے تو خدمت خلق کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے.

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال، ضلعی صدر پی ایم اے طارق چدھڑ ،عادل امتیاز چوہدری،ظہیرخان صدر پریس کلب رجسٹرڈ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شکیل احمد چوہدری طارق محمود ساہی سابق ایم پی اے اور دیگر نے شرکت کی،

اپنا تبصرہ لکھیں