ناصر اقبال بوسال نے ڈسٹرکٹ جیل میں متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا

nasir bosal

ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال نے ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا اور جیل کی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ سمیت تعمیرو ترقی کے متعدد منصوبوں کا افتتاح کیا.

چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے جب ڈسٹرکٹ جیل پہنچے تو سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ شیخ عارف نثار، شہزاد اسلم ججہ اور دیگر جیل افسران کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا جب کہ جیل کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی.

انھوں نے مختلف بیرکس چکیوں، لنگرخانے ، نوعمر وارڈ اور جیل ہسپتال کا وزٹ کیا. ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں کی تیمارداری بھی کی اورنئی تعمیر ہونے والی جیل کی بلڈنگ سمیت تعمیرو ترقی کے دیگر منصوبوں کا افتتاح کیا.

چوہدری ناصر اقبال بوسال نے جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کو کھانے کی فراہمی، بیمار قیدیوں کا بہترین علاج معالجہ ،جیل انفراسٹرکچر، حفظان صحت کی حالت، صفائی ستھرائی ، قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور عدالتوں سے سزا پانے والے قیدیوں کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کرنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ جیل حق نواز سے تبادلہ خیال کیا اور جیل میں انقلابی تبدیلیاں لانے پر ان کی کاوئشوں کو سراہا.

چوہدری ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے شجر کاری مہم کے تحت جیل میں پودا بھی لگایا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی گئی ۔اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی جیلوں کو اصلاح خانے بنا دیا گیا ہے.

حکومت قیدیوں کی فلاح و بہبود اور انھیں معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے. پنجاب کی تمام جیلوں میں اب ہفتے میں سات دن مرغی کا سالن دیا جا رہا ہے جب کہ پہلے 6 دن چکن دیا جاتا تھا. حکومت جیل ملازمین کی بہبود پر بھی خاص توجہ دے رہی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *