النور پبلک سیکنڈری سکول منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن رجسٹرڈ ایگزیکٹو باڈی کے سینئر ممبر محمد بشیر حطار پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے، انھیں منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں،
منڈی بہاءالدین( محمد آصف ) تفصیلات کے مطابق النور پبلک سیکنڈری اسکول منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن رجسٹرڈ ایگزیکٹو باڈی کے سینئر ممبر محمد بشیر حطار پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن پنجاب کے صدر منتخب ہو گئے، انھیں منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں.

گزشتہ روز محمد بشیر حطار کے زیر صدارت منڈی بہاءالدین میں سینئر ممبران کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں منڈی بہاءالدین سے تعلق رکھنے والے نجی اسکول مالکان نے انھیں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بشیر حطار کا پنجاب لیول پہ صدر منتخب ہونا منڈی بہاءالدین کے تمام اسکول مالکان کے لئے قابل فخر ہے
ان کے زیر صدارت نہ صرف منڈی بہاءالدین بلکہ پنجاب بھر کے نجی اسکولز کے مسائل حل ہوں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ممبران ثاقب حیات رانجھا، مبشر اقبال چٹھہ، امتیاز احمد گوندل، بابر عدیل جھج، محمد آصف، شہباز گوندل، رفاقت حیات، محمد اسلم، ابرار انجم کا کہنا تھا کہ بشیر صاحب ایک منجھے ہوئے منتظم ہیں.
اس سے پہلے انھوں نے منڈی بہاءالدین و پنجاب لیول پہ مختلف پلیٹ فارمز سے نجی اسکول کے مسائل کو نہ صرف حکام بالا تک پہنچایا ہےبلکہ حل بھی کروایا ہے، آئندہ بھی ان کے زیر صدارت پنجاب بھر کے اسکولز کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی بھر کوشش کی جائے گی.
