DSP Traffic Mandi Bahauddin Tariq Shafee

محمد اسلم نئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین تعینات

پنجاب پولیس کے 22 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد عنایت بھٹی کو ڈی ایس پی سٹی شیخوپورہ، خالد جاوید کو ڈی ایس پی جڑانوالہ (فیصل آباد)، عصر علی کو ڈی ایس پی نیو ٹاؤن راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور: اسی طرح عابد محمود کو ڈی ایس پی سول لائن راولپنڈی، غازی طاہر سکندر کو ڈی ایس پی کہوٹہ (راولپنڈی)، ظہیر بابر کو ڈی ایس پی گلگشت ملتان، فیاض احمد کو ڈی ایس پی دہلی گیٹ ملتان، زاہد حسین کو ڈی ایس پی موبائل ماڈل ٹاؤن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

طارق ملک کو ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم فیصل آباد ، منیر احمد کو ڈی ایس پی سی آر او فیصل آباد ، اللہ یار خان کو ڈی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن راولپنڈی، افضل لودھی کو ڈی ایس پی وی آئی پی سکیورٹی راولپنڈی، محمد اسلم کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر منڈی بہاؤالدین، طارق شفیع کو ڈی ایس پی ٹریفک سول لائن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

صفدر محمود کو ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم لیہ، اقبال نجم کو ڈی ایس پی لیگل شیخوپورہ، فیصل صفدر کو ڈی ایس پی لیگل 5 سی پی او لاہور، غازی اظہار الحق کو ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی شیخوپورہ، محمد اعظم کو ڈی ایس پی سانگلہ ہل (ننکانہ صاحب)، حق نواز کو ڈی ایس پی ساہیوال (سرگودھا) اور وقار عظیم کو ڈی ایس پی سکیورٹی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سرگودھا ارشد محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں