پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے گئے ڈراموں و فلموں کی فہرست جاری

کراچی:  گوگل نے پاکستانی عوام کی طرف سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ڈراموں و فلموں کی فہرست جاری کردی جس میں ترکش ڈرامہ ’’ارطغرل غازی‘‘ سرفہرست ہے۔

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والا سرچ انجن گوگل نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سال کے اختتام پر مختلف ممالک میں مختلف شعبہ سے متعلق سرچ لسٹ جاری کی ہے۔ پاکستان میں بھی گوگل کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ڈراموں اور فلموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے تحت پاکستان میں عوام نے درج ذیل ڈرامہ و ٹی وی سیریز کو سب سے زیادہ تلاش کیا۔

ارطغرل غاز

پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ڈراموں میں پہلا نمبر مقبول ترین ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی ‘‘ کا ہے جو کہ آج بھی صارفین کا پسندیدہ ڈرامہ مانا جاتا ہے۔

میرے پاس تم ہو

ہمایوں سعید کی محبت اور عائزہ خان کی بے وفائی پر مبنی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والا ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اس فہرست بھی دوسرے نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے لاک ڈاؤن میں کیا سرچ کیا؟ گوگل نے تفصیلات جاری کردیں

منی ہیسٹ

تھرل اور سسپنس سے بھرپور ٹیلی ویژن سیریز ’’منی ہیسٹ‘‘ لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کرنے میں اس سیریز نے تیسرا نمبر حاصل کیا۔

بگ باس

پاکستان میں چوتھے نمبر پر سرچنگ میں بھارتی متنازع شو ’بگ باس‘ ہے جس کا 14 واں سیزن ان دنوں آن ایئر ہے۔

مرزا پور

فہرست میں پانچویں نمبر پر بھارتی ویب سیریز ’مرزا پور‘ ہے جو کہ اتر پردیش میں فلمائی جانے والی ایک کرائم سیریز ہے جسے سال 2018ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ پہلے سیزن کی بے پناہ کامیابی کے بعد اب اس کا دوسرا سیزن بھی جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں