no mobile phone service

یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند رہے گی، شیڈول جاری

منڈی بہائوالدین سمیت ملک بھر میں محرم الحرام کے سلسلہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی. شیڈول جاری کردیا گیا . تفصیلات دیکھیں

منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 6 اگست 2022) ملک بھر کی طرح منڈی بہائوالدین، پھالیہ اور ملکوال میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رہے گی. موبائل سروس صبح آٹھ سے شام 5 بجے تک بند رہے گی، ریجنل پولیس حکام کی سفارشات پر وزارت داخلہ نے موبائل سروس بند رہنے کی منظوری دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پھالیہ، ملکوال اور منڈی بہائوالدین پولیس کا فلیگ مارچ

تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہائوالدین میں موبائل فون سروس بند رہے گی. 9 محرم الحرام کو منڈی بہائوالدین شہر میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی. جبکہ ملکوال شہر میں صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.

10 محرم الحرام کو منڈی بہائوالدین شہر میں موبائل فون سروس صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی. جبکہ ملکوال شہر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی.جبکہ پھالیہ شہر میں صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی.

mobile phone service will close

اپنا تبصرہ لکھیں