ملک وال(نامہ نگار)معمولی تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا ، چار افراد کیخلاف مقدمہ درج ، نواحی موضع بھلوداتا کے رہائشی محمد منیر گوندل نے پولیس تھانہ میانہ گوندل کو درخواست دی کہ اس بیٹے فیصل شہزاد کا چند روز قبل ملزم ناصڑ اقبال سے معمولی جھگڑا ہوا تھا .
گزشتہ روز میں اپنے بیٹے فیصل اور بھائی اشرف کے ہمراہ دو موٹرسائیکلوں پر گاؤں سے چک نمبر 26 جا رہے تھے جب ہم ڈفر جنگل میں پہنچے تو ملزم ناصر اقبال نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے بیٹے کے موٹر سائیکل کو روکا اور فائرنگ کر کے اسے قتل کر کے فرار ہو گئے پولیس نے ملزم ناصڑ اقبال سمیت چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
Leave a Reply