12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا

rabi ul awal date in pakistan 2022
Share

Share This Post

or copy the link

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور ڈی پی او احمد محی الدین کی زیر صدارت 12ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ علمائے کرام عوام میں ہم آہنگی، محبت و اخوت اور برداشت کو فروغ دے کر امن و سلامتی کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 10ستمبر 2024)منڈی بہاﺅالدین کے علمائے کرام ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں،یہی جذبہ ربیع الاول کے دوران بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام مل کر اپنے اندر اتفاق ،اتحاد و بھائی چارے کی فضاءکو قائم رکھیں اور برداشت اور رواداری کی مثبت سوچ کو فروغ دیں۔ ہم سب نے مل کر ضلع کے امن کو قائم رکھنا ہے۔

ڈی پی او احمد محی الدین کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کے موقع پرانتظامی امور کی عمدہ تکمیل سمیت فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مربوط انداز میں برقرار رکھنے کیلئے اراکین کمیٹی کی تجاویز ومشاورت کواولین ترجیح دی جائے گی۔ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزارشات پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مسائل کے حل اور تجاویز پر عمل کی یقین دہانی کروائی ۔ علمائے کرام اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں امن و امان کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ باہمی کوارڈینیشن کے ذریعے مثبت سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
12 ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ہوا

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!