سال 2021 میں بجلی کی ڈسٹریبیوشن، ضروری مرمت، صفائی، کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی بندیش کا شیڈول جاری ہوتا رہا. اور نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی گیپگو نے منڈی بہاءالدین میں سال 2022 کے ماہ جنوری ، فروری کے بعد ماہ مارچ کیلئے بجلی بندیشن کا شیڈول جاری کر دیا.
منڈی بہاءالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 2 مارچ 2022 محمد علیم) سال بدل گیا لیکن گیپکو کی روایت نہ بدلی! گیپکو کی جانب سے جاری ہونے والے نئے لیٹر کے مطابق نئی لائنوں کی تعمیر کے سلسلہ میں منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے اربن سب ڈویژن کے تمام فیڈرز کی بجلی بند رہے گی.
3 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، کھیوہ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، دارپور فیڈر، نیو رسول فیڈر اور گلزار فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے دن 3 بجے تک بند رہے گی.
7 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، کھیوہ فیڈر، شاہ تاج فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک بند رہے گی.
8 مارچ 2022 کو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے بوہت فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک بند رہے گی. جبکہ 9 مارچ 2022 کو 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے ریلوے اسٹیشن چیلیانوالہ فیڈر، اور مرالہ فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہے گی.
10 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، کھیوہ فیڈر، شاہ تاج فیڈرز کی بجلی صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک بند رہے گی.
14 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، کھیوہ فیڈر، شاہ تاج فیڈر، دھپ سڑی فیڈر، آہلہ فیڈر، چوٹ فیڈر، شماری فیڈر، میانہ فیڈڑ، ملکوال سٹی فیڈر، اسلام پورہ فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک بند رہے گی.
17 اور 21 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کینال فیڈر، گوڑھا فیڈر، کچہری فیڈر، صوفی سٹی فیڈر، کھیوہ فیڈر، شاہ تاج فیڈرز کی بجلی صبح 10 بجے سے دن 4 بجے تک بند رہے گی.
24، 28 مارچ 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، شاہ تاج فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کھیوہ فیڈر، گوڑھا فیڈر، صوفی سٹی فیڈر اور کچہری فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.
یکم اپریل 2022 کو منڈی بہاءالدین کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے کمپلیکس فیڈر، کرسٹل فیڈر، سٹی منڈی بہاءالدین فیڈر، واسو فیڈر، شاہ تاج فیڈر، پھالیہ روڑ فیڈر، کھیوہ فیڈر، گوڑھا فیڈر، صوفی سٹی فیڈر اور کچہری فیڈر کی بجلی صبح 7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی.
2 اپریل 2022 کو کٹھیالہ شیخاں کے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے گوجرہ فیڈر کی بجلی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بند رہے گی.