26 لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع منڈی بہاوالدین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

we love Mandi Bahauddin
Share

Share This Post

or copy the link

منڈی بہاﺅالدین(پریس کلب رجسٹرڈ) 26 لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع کسی مسیحا کا منتظر کوئی مسیحا نہ ہونے کی وجہ سے اس پسماندہ ضلع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے.

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس مرالہ روڈ کو جہلم منتقل کر گئے تعلیم پر شب خون مارا گیا اور اب غریب غرباء ہیپاٹائیس کے مریضوں کے لیے بنایا گیا کلینک جہاں پر روزانہ سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا تھا. ہیپاٹائٹس کا یہ سنٹر 26 جون تک جہلم منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دینے

اسی طرح گزشتہ گورنمنٹ کے دور میں پرانا ڈی ایچ کیو ہسپتال جو کہ شہر کی چھ لاکھ آبادی پر مشتمل تھا مرالہ روڈ پر منتقل کر کے شہر کے 6 لاکھ کی آبادی کو صحت کے بنیادی حق سے محروم کر گئے اس عوام کے ساتھ آخری مراحل میں سٹی ہسپتال کا درجہ دینے کا ڈرامہ کرکے تمام سیاسی نمائندوں نے آئے روز ایمرجنسی کا خود ساختہ افتتاح کر کے شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے بار بار عوام کو لالی پاپ دیا جاتا رہا، میڈیا کی بار بار کی نشاندہی کے باوجود حکمران ٹس سے مس نہ ہوئے.

منڈی بہاﺅالدین کے تمام مکتبہ فکر لوگوں نے اس پر وزیراعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے سازشی بیوروکریسی اور ان کے اہلکاروں کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

خان ظفر حیات خان سیکرٹری لائنز کلب محمد نواز آف بھکھی شریف صدر انجمن فلاح مریضوں میاں واثق انور صدر انجمن شہریاں ،حافظ عرفان وڑائچ ‘حافظ زاہد حمید قریشی صدرآپیٹکل ایسوسی ایشن ‘ شیخ اعجاز احمد سابق صدر شاتک،عروج اکرام پاشا انجمن فلاح مریضاں، ملک صلاح الدین سابق چیئرمین بلدیہ، رانا سرفراز احمد وائس چیئرمین، دیوان افتخار احمد ایڈووکیٹ صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی محمد ظہیر خان صدر انجمن اتحاد شہریاں رجسٹرڈ، حاجی محمد ناصر سابق چیئرمین بلدیہ و دیگر شامل ہیں

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
26 لاکھ آبادی پر مشتمل ضلع منڈی بہاوالدین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!