lumpy virus

منڈی بہائوالدین کے گردونواح میں جانوروں میں لمپی سکن وائرس بے قابو

منڈی بہاوالدین(رپورٹ قمر علی وڑائچ) کے گردونواح میں جانوروں میں لمپی سکن وائرس بے قابو غریب کسان اور مویشی پال لوگ جو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار ہیں. انکے ان گنت جانور موت کے منہ میں چلے گئے اور کئی جانور موت کی کشمکش میں ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت انکا علاج معالجہ کر رہے ہیں.

منڈی بہاوالدین کے وٹینری ہسپتالوں میں ویکسین نا ہونے اور متعلقہ محکموں کا اس طرف توجہ نہ دینا غریب کے ساتھ سراسر زیادتی ہے مویشی پال لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم جب بھی وٹینری ہسپتال کے ڈاکٹروں کو کہتے ہیں وہ کہتے ہیں ہمارے پاس ادویات اور ویکسین نہیں ہے اور پرائیویٹ ویٹرنری سٹور من مرضی کے ریٹ لگا کر غریب کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں

ضلعی انتظامیہ کی پر اسرار خاموشی بھی لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے اگر غریب کسانوں نے ایسے ہی پرائیویٹ ویٹرنری سٹورز سے مہنگے داموں ویکسین خریدنی ہے تو سرکاری وٹینری ہسپتالوں کا کیا فائدہ اور جو تنخواہیں اور مراعات انکو دی جا رہی ہیں وہ سب ملک و قوم کے پیسے کا نقصان کیا جا رہا ہے کسان سراپا احتجاج.

سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر گوجرانوالہ ریجن اور ڈی سی منڈی بہاوالدین سے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال اور ویکسین مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور منڈی بہاوالدین کے وٹینری ہسپتالوں کے عملے کا بھی قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں