lumpy virus

کوٹ ہست خان میں لمپی سکن وائرس عام، ڈاکٹر موجود نہ ہونے سے بڑے نقصان کا خدشہ

تحصیل پھالیہ کے گائوں کوٹ ہست خان میں لمپی سکن وائرس جانوروں میں عام ہو چکا ہے. گائوں کے زیادہ تر افراد غریب طبقہ ہی ہیں جو اس پیشے سے وابستہ ہے اور غریب کسان ان مہنگی دواؤں کو افورڈ نہیں کر پا رہے .ڈاکٹر غائب

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 17 اگست 2022) پھالیہ: سرکاری سطح پر اس بیماری کا ویکسینیشن کو ئی انتظام نظر نہیں آ رہا اس گائوں کوٹ ہست خان کے علاقے کا سرکاری ہسپتال کوٹ شیر محمد میں ہے اور گائوں والوں کو آج تک یہ ہی نہیں پتا چلا کہ انکے علاقے کا سرکاری ڈاکٹر کون ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین کے گردونواح میں جانوروں میں لمپی سکن وائرس بے قابو

ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین سے مطالبہ ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کو متحرک کروا دیں پہلے ہی کسانوں کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں