weather today mandi bahauddin

کس شہر میں موسلادھار بارش ہوگی ؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، مگر صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ، سیالکوٹ، نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلوویرا کھانے اور استعمال کرنے کے 10 حیرات انگیز فائدے

بلوچستان میں ژوب، خضدار، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، مالا کنڈ، خیبر اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں بھمبر، کوٹلی، میر پور، سدھنوتی، پونچھ، باغ، حویلی، ہٹیاں بالا، مظفر آباد، وادی نیلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں