ch shafee hussain

2008 میں پلان بنا تھا کہ میں منڈی بہاؤالدین کی نشست سے الیکشن لڑوں، چوہدری شافع حسین

فیملی میٹنگ میں مجھے کہا گیا تم سیاست میں نہیں آ سکتے. مونس الٰہی نے دو،تین بار چوہدری شجاعت کو کہا تھا سیاست اپنی اپنی،میرا ارادہ گجرات سٹی سے الیکشن لڑنے کا ہے،رہنما مسلم لیگ ق کا انٹرویو

لاہور (تازہ ترین – آن لائن۔ 22 دسمبر2022ء) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال پہلے ہونے والی فیملی میٹنگ میری لئے حیران کن تھی،میٹنگ میں مجھے کہا گیا کہ تم سیاست میں نہیں آ سکتے،یہ چوہدری شجاعت کی طرف سے نہیں کہا گیا تھا ؔبلکہ دوسری طرف سے کہا گیا تھا۔پرویز الٰہی کہتے تھے کہ ایک بھائی آ گیا تو دوسرا نہیں آ سکتا۔

ایک انٹرویو میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ 2008 میں پلان بنا تھا کہ میں منڈی بہاؤالدین کی نشست سے الیکشن لڑوں،پھر فیصلہ ہوا کہ ضمنی انتخابات لڑوں،ضمنی الیکشن ہونے سے پہلے ن لیگ کی حکومت آ گئی۔انتخابات لڑنے کے حوالے سے معاملات تاخیر کا شکار ہوتے گئے اور اس کے بعد جو رکاوٹیں حائل ہوئیں وہ خاندان کے ایک دو لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ2004 سے عملی سیاست کا آغاز کر دیا تھا،فیملی میٹنگ میں کہا گیا کہ چوہدری سالک سیاست میں آ گئے تو اب آپ نہیں آ سکتے،میں نے کہا یہ تو کوئی پالیسی نہیں۔ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ کہا کہ میں چاہتا ہوں تم سیاست میں آؤ۔جب بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر کے آیا تو میری خواہش تھی کہ پہلے کاروبار کروں۔ اینکر فرخ شہباز وڑائچ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے ہمیشہ کہا تھا کہ الیکشن لڑنا ہے، فیملی میٹنگ میں چوہدری شجاعت اکثر کہا کرتے تھے کہ چوہدری شافع سیاست میں آئے مگر انہیں چپ کروا دیا جاتا تھا کہ شافع آ گیا تو چوہدری سالک نہیں آ سکتا۔

چوہدری شافع نے بتایا کہ مونس الٰہی مجھ سے ایک سال بڑے ہیں،سیاسی خاندان جو ہوتے ہیں وہ اکٹھے چلیں تو پارٹی مضبوط ہوتی ہے۔تحریک عدم اعتماد اور پنجاب میں وزارت اعلٰی کے معاملہ پر مونس الٰہی نے دو، تین بار چوہدری شجاعت کو آ کر کہا تھا کہ سیاست اپنی اپنی۔ مونس الٰہی کے اس بیان پر کہ ہم سب مل کر سیاست کریں،چوہدری شافع حسین نے کہا کہ میں اس بیان پر حیران ہوا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جس حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتا ہوں،میں یونین کونسلز کے لحاظ سے سب سے رابطے میں ہوں، میری خواہش گجرات سٹی سے الیکشن لڑنے کی ہے،یہ وہ حلقہ ہے جس پر چوہدری شجاعت پانچ بار ایم این اے رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت اور چوہدری سالک نے پرویز کو وزیراعلٰی کے طور پر منا لیا تھا، نواز شریف بھی انکی نامزدگی پر رضا مند ہو گئے تھے۔ جب یہ بنی گالہ گئے تو روانگی سے پہلے انہوں نے کہا عمران خان کو ٹال کر آ رہے ہیں، چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو تین بار بلا کر کہا کہ عمران خان بھی آپ کو وزیراعلٰی بننے کی پیشکش اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ پی ڈی ایم نے یہ آفر کی ہے ورنہ عمران خان کبھی بھی پیشکش نہ کرتے۔

خاندان میں ہر ایک کی عمران خان کے حوالے سے مختلف رائے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت نے کوشش کی ہم سب اکٹھے ہو جائیں،پرپشر یہ پڑا کہ سیاست اپنی اپنی۔مسلم لیگ ق کے نشان پر الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں