kpi

منڈی بہائوالدین میں مسائل کے حل کیلئے 19 نکاتی ایجنڈے کےتحت ضلعی افسران کی اہم میٹنگ

منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 23ستمبر 2022) چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع منڈی بہائوالدین میں عوامی مسائل کے حل کیلئے 19 نکاتی ایجنڈے کےتحت ضلعی افسران کی اہم میٹنگ. پیپر ورک مکمل.

ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 19 نکاتی ایجنڈے کے تحت ضلع منڈی بہاﺅالدین میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب، گندگی کے ڈھیروں کی تلفی، بل بورڈز کی سیفٹی ، وال چاکنگ کا خاتمہ ،پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی وصفائی ستھرائی ،بجلی کی لٹکتی تاروںاور خراب پولز و سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، تجاوزات کا خاتمہ،سموگ، کھلے مین ہولز کور، سیوریج لائنوں کی صفائی ، سڑکوں کے پیچ ورک، تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کیلئے محفوظ سڑک کراسنگ سمیت دیگر عوامی مسائل کے حل کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ضلع بھر میں ٹھوس اقدامات کر کے عوام الناس کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں کے افسران کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک عباس ذوالقرنین ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاﺅالدین کاشف جلیل، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال، میونسپل کمیٹیز کے سی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پبلک سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کے 19 نکاتی ایجنڈا پوائنٹس پر متعلقہ اداروں کی جانب سے عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ٹھوس اور مربوط اقدامات کے ذریعے عوام الناس کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جارہاہے۔ ڈپٹی کمشنر تسنیم علی خاں نے کہاکہ عوامی سروسز کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر عوامی ویلفیئر کے اقدامات کے حوالے سے 19 بنیادی عوامل مقرر کیے گئے ہیں، جن کا مقصد محکموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اور شکایات کے ازالہ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اوراس سلسلہ میں متعلقہ محکموں کی کارکردگی کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سروسز کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی دقت نہ پیش آئے اور نہ ہی ان کی کوئی شکایت زیر التوا ء رہے اور عوام الناس کی طرف سے جن امورز کی نشاندہی کی جائے ان کو فوری حل کیا جائے ۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ تمام محکمے 19 نکاتی ایجنڈے کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی کاروائیوں کا ڈیٹا جلد از جلد ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں