چورنڈ نہر پر حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

dead body
Share

Share This Post

or copy the link

چورنڈ کے قریب آر کیو لنک نہر پر افسوسناک حادثہ. میاں بیوی جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

پھالیہ: چورنڈ کے قریب آر کیو لنک نہر کے مقام پر ایک دلخراش ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل اور ہائی ایس گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاندان شدید متاثر ہوا۔موٹر سائیکل پر سوار چاڑانوالہ کا رہائشی مستری فیض احمد اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ سفر کر رہا تھا کہ اچانک آر کیو لنک نہر کے قریب ان کی موٹر سائیکل ایک ہائی ایس گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں فیض احمد کی اہلیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ مستری فیض احمد کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور ان کا بیٹا شیراز شدید زخمی ہوا۔فیض احمد کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی راستے میں دم توڑ گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں شدید غم و اندوہ کی لہر دوڑا گیا۔ اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آر کیو لنک نہر جیسے مصروف راستوں پر ٹریفک کی نگرانی بڑھائی جائے اور ہر پل پر سپیڈ بریکر لگائے جائیں ایک روز قبل بھی اسی جگہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تھیں اور دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے. آر کیو لنک نہر پر ہر پل پر سپیڈ بریکر لگا کر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے اندوہناک حادثات سے بچا جا سکے۔

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
چورنڈ نہر پر حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!