گزشتہ روز کس شہر میں کتنی بارش ہوئی؟ رپورٹ جاری

کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کشمیر، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Chance of flood water falling in river Sutlej: PMD

سب سے زیادہ بارش راولپنڈی (شمس آباد 195، چکلالہ 136، کچہری 91)، چکوال 154، اسلام آباد (بوکرا 145، گولڑہ 112، زیرو پوائنٹ 106، ایئر پورٹ 77، سید پور 51)، سیالکوٹ (سٹی 107، ایئر پورٹ41)، جہلم 100، منگلا 99، لاہور (تاج پورہ 90، ایئر پورٹ 59، نشتر ٹاؤن 55، اپر مال 51، لکشمی چوک 44، گلبرگ 32، جوہر ٹاؤن 30، سٹی 23، اقبال ٹاؤن، قرطبہ چوک 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

گلشن راوی 19، سمن آباد 18، مغل پورہ 10، چوک ناخدا 07، فرخ آباد 06، شاہی قلعہ 01)، مری 64، گجرات 56، منڈی بہاؤالدین 54، گوجرانوالہ 21، سرگودھا 13،اٹک 08، ملتان (سٹی) 07، نارووال 06، بہاولپور (ایئر پورٹ 04، سٹی01) ، جوہر آباد، کوٹ ادو02، ڈی جی خان01، بالاکوٹ 86، مردان 36، مالم جبہ 32، کاکول 16،سیدو شریف ، دیر04 ملی میٹر بارش ریکارڈ.

چراٹ01، مظفر آباد (ایئر پورٹ68، سٹی 54)، راولاکوٹ 60، کوٹلی 44 اور گڑھی دوپٹہ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی، دالبندین 46، سبی اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *