bike

دوران چیکنگ چوری شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار

ویلڈن سید عقیل حیدر سب انسپکٹر، دوران چیکنگ چوری شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

منڈی بہائوالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 15 جولائی 2022) تفصیلات کے مطابق کرائم فائٹر، سید عقیل حیدر انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ فقیریاں نے دوران چیکنگ مشکوک موٹرسائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو 125 موٹرسائیکل چوری شدہ تھا۔جس کی ایف آئی آر تھانہ سول لائن میں درج ہے۔ملزم کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔اور تھانہ میانہ گوندل میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قابل، محنتی اور اعلی تعلیم یافتہ پولیس آفیسر سید عقیل حیدر سب انسپکٹر انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ فقیریاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ فقیریاں پٹرولنگ پولیس نے گشت کو انتہائی بہتر بنایا ہوا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر مشکوک افراد کو چیک کیا جاتا ہے۔اس وجہ سے روڈ کرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفر کرنے والے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں