hareem shah marriage

حریم شاہ نے شوہرکی شناخت ظاہرکردی

پی پی رکن اسمبلی سے شادی کا دعویٰ کرنے کے بعد حالیہ انٹرویو میں شادی سے ہی مکرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اب ایک نئے موقف کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔

گزشتہ کئی روز سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئرکرنے والی حریم اپنےساتھ موجود شخص کو ‘اپنی زندگی’ قرار دے رہی ہیں تاہم انہوں نے مذکورہ شخصیت کے ساتھ اپنے رشتے کی وضاحت نہیں کی۔ سوشل میڈیا پرشناخت ظاہرنہ کرنے والی حریم کا جیونیوزویب سے گفتگو میں کہنا ہے کہ شوہر اس سے قبل غیر شادی شدہ تھے اوران کا نام بلال شاہ ہےجن کا تعلق سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی سے ہے۔

حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔ اس سے قبل شوہر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ، وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا’۔ جیونیوز ویب کے مطابق حریم شاہ نے ان سے بلال شاہ کی چندتصاویر بھی شیئرکیں جن میں انہیں سابق صدر آصف زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، تاہم حریم نے نکاح نامہ کی تصویر یا دیگر تفصیلات فراہم کرنے سے اجتناب کیا۔

دوسری جانب انسٹا پر حریم نے بلال شاہ کی ایک اور تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘ مائی بے بی، فی الوقت اور کچھ نہیں بتانا ہے’

hareem shah husband picture

حریم شاہ نے 28 جون کو شادی کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرجو تصویر پوسٹ کی اس میں صرف ہاتھ واضح تھے۔ ٹک ٹاکر نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہرپیپلزپارٹی کے ایم پی اے اور جانی مانی شخصیت ہیں لیکن انہوں نے شوہر کا نام نہیں بتایا تھا۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے نکاح کیا ہے، کوئی گناہ نہیں کیا۔ شوہر کا نام جلد بتاؤں گی۔شوہر پہلے سے شدہ ہیں اور انہیں فی الحال بیوی کو راضی بھی کرنا ہے اور جیسے ہی یہ کام ہوجائے گا شادی کا اعلان کردیا جائے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے تُرکی جارہی ہوں ، واپسی پرولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

شادی کے دعوے کے بعد پی پی وزراء میں اختلافات کے ساتھ ساتھ وضاحتیں بھی دیکھنے میں آئیں، سوشل میڈیا پرہونے والی چہ مگوئیوں کے بعد سید ذوالفقار شاہ، سعید غنی اورمرتضیٰ وہاب نے واضح کہ انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی نہیں کی۔ حال ہی میں اداکاروٹی وی میزبان ساجد حسن کے یو ٹیوب شو ‘زندگی ود ساجد حسن’ میں شریک حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پرشادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

حریم شاہ کی کچھ باتوں کے جواب میں ساجد حسن نے کہا کہ اس کا مطلب ہے تم نے شادی کرنی ہی نہیں ہے، جس پرحریم کا جواب تھا کہ ‘شیخ رشیدنے بھی تو نہیں کی لیکن آج تک انہیں کسی نے کچھ نہیں کہا ‘

https://www.instagram.com/p/CUIex7TBmaV/?utm_source=ig_web_copy_link

اپنا تبصرہ لکھیں