firing

پھالیہ: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، 2 بھائی شدید زخمی

پھالیہ (نامہ نگار) گجرات روڈ رائیکہ کے قریب مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ رائیکہ سے 31 سالہ عاطف اور اس کا بھائی گاڑی میں جا رہے تھے کہ گھات لگا کر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کر دیا۔ پھالیہ پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں