gold price in pakistan

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی، دو روز کے دوران فی تولہ سونا650 روپے جبکہ فی اونس 22 ڈالر سستا ہوگیا۔

پاکستان میں رواں ہفتے فی تولہ سونا 2400 جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 69 ڈالر مہنگا ہوگیا تھا۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 450 روپے کمی سے ایک لاکھ 30 ہزار 750 روپے جبکہ 10 گرام سونا 386 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 97 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوگئی تھی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کمی ہوئی تھی۔ پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں آج سونے کے فی اونس نرخ مزید 22 ڈالر کمی کے بعد 1983 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1480 روپے اور 10 گرام 1268.86 روپے پر برقرار ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.13 ڈالر کمی سے 25.80 ڈالر پر آگئے

اپنا تبصرہ لکھیں