mandi bahauddin punjab food authority

فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں،سویٹس اینڈ بیکرز کی دکاںوں پر حشرات سے متاثرہ اشیاء موقع پر تلف

منڈی بہاؤالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 16 اگست 2022) ناقص اشیاء کی تیاری کے انتظامات پرسویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کے خلاف کریک ڈاون ‘شعیب جدون.

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی شعیب جدون کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلع منڈی بہاوالدین کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کے خلاف کاروائیاں کیں، ناقص حفظان صحت کی صورتحال، پہلے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ کرنے، پروڈکشن ایریا میں صفائی کی انتہائی ناقص صورتحال،

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہائوالدین کی عوام مضر صحت دودھ پینے سے بچ گئی، غیر معیاری دودھ تلف

گوندے ہوئے آٹے میں حشرات کی موجودگی، بیکری کی تمام تیار اشیاء کو زمین کی سطح پر رکھنے، ٹوٹے ہوئے اور زنگ آلود فریزر کے استعمال، پروڈکشن ایریا میں بدبو آنے اور زائد المعیاداشیاء کی احاطے میں موجودگی کی بنا پر فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے سیکشن13کے تحت کاروائی عمل میں لائی گئی اورحشرات سے متاثرہ گوندے ہوئے آٹے اور زائد المعیاد اشیاء کو موقع پر تلف کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں