پہلی خاتون ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ کا ویڈیو پیغام جاری

bushra tabassum SHO Bhagat
Share

Share This Post

or copy the link

پھالیہ: تھانہ بھاگٹ میں تعنیات ہونی والی پہلی خاتون پولیس آفیسر بشری تبسم نے اپنا پہلا ویڈیو پیغام عوام کے نام جاری کر دیا.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 25 جنوری 2023) انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا کے بے حد مشکور ہوں کہ انہوں نے یہ مجھے ذمہ داری سونپی اور مجھے تھانہ بھاگٹ میں بطور ایس ایچ او تعنیات کیا اس کے بعد تھانہ بھاگٹ کی حدود میں رہنے والے لوگوں کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او تعینات

مجھے ملنے کے لیے کسی ایم پی اے ایم این اے کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ میری تعنیاتی میرٹ پر ہوئی کسی سفارش پر نہیں، اس کے علاؤہ میرا مقصد غریب لوگوں کو انصاف فراہم کرنا بالخصوص معاشرے میں خواتین جو کہ ظلم زیادتی کا شکار ہو رہی ہیں ان کی دادرسی کرنا میں اپنا فرض سمجھتی ہوں تھانہ بھاگٹ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے رہنے کی کوئی جگہ نہیں کوئی کتنا ہی بااثر ہو اس کے خلاف سختی سے کاروائیاں جاری رہیں گی چوروں رسہ گیروں منشیات فروشوں ڈکیتوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی

انشاء اللہ جیل کی سلاخیں ان کا مقدر بنیں گی تھانہ بھاگٹ کی حدود میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا انشاء اللہ تھانہ بھاگٹ پولیس آپ کے جان و مال کی تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں رہے گی.

0
happy
Happy
0
sad
Sad
0
annoyed
Annoyed
0
surprised
Surprised
0
infected
infected
پہلی خاتون ایس ایچ او تھانہ بھاگٹ کا ویڈیو پیغام جاری

You can subscribe to our newsletter completely free of charge.

Don't miss the opportunity and start your free e-mail subscription now to be informed about the latest news.

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Mandi Bahauddin News منڈی بہاءالدین نیوز Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!