کوٹ پھلے شاہ: گیس لیکج کے باعث مکان میں آگ بھڑک اٹھی، 2 خواتین جھلس کر جاں بحق

منڈی بہاء الدين کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں مکان میں آگ لگنے سے جھلس کر 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 4 مئی 2021) ریسکیو 1122 کے مطابق سلنڈر سے لیکج سے کچن میں گیس بھر گئی تھی۔ رات بھر گھر میں گیس بھر گئی تھی، صبح کچن میں خاتون چولہا جلانے لگی تو دھماکا ہوگیا۔ واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے واقعے میں زخمی 2افراد کی حالت تشویش ناک بتائی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *