mojianwala

پٹرولنگ پولیس کی شاندار کارروائی،شراب،چرس برآمد ،اشتہاری گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ملک رؤف زبیر ) سب انسپکٹر سید عقیل حیدر انچارج پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ نے ملازمین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر جاتے مشکوک شخص فیصل کو پکڑ کر اس سے شراب برآمد کر لی ہے۔جبکہ دوران گشت ملزم ندیم سے چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

جبکہ مقدمہ نمبر 228/22 تھانہ صدر کے اشتہاری ملزم کو دوران ناکہ بندی گرفتار کر لیا ہے۔دبنگ پولیس آفیسر سید عقیل حیدر سب انسپکٹر کے موجیانوالہ تعیناتی سے سڑک پر کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں