punjab police

اینٹی کرپشن کی کارائی: ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا ملازم رشوت کے الزم میں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن کی کارائی: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین کا ملازم رشوت لینے کے الزم میں گرفتار. ملزم کو 30 ہزارروپےرشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا

لاہور(اکنامک رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے اے ایس آئی ،نائب تحصیلدار سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ سے نائب تحصیلدار محمد بوٹا اور گرداور انور جان کو جعلی شجرہ نسب جاری کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر منڈی بہاءالدین سول لائن کا محرر رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزمان نے جعلسازی سے 5 مرلہ زمین مقدمہ میں نامزد ایک اور ملزم محسن منیر کے نام پر منتقل کی۔ بہاولپور سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر حق نوازکوگرفتارکیاگیا جو ہیڈرجکان پولیس سٹیشن میں تعینات تھا۔ حق نواز کو اینٹی کرپشن بہاولپور نے ٹریپ ریڈ کے ذریعے گرفتار کیا ۔

اینٹی کرپشن نے منڈی بہاوالدین سے گریڈ 12 کے ریڈیو گرافر کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔ ریڈیو گرافر ساجد علی تارڑ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں تعینات تھا۔ ملزم کو 30 ہزارروپےرشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران رشوت کی رقم کے نشانذدہ نوٹ بھی برآمد کئے گئے ۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن منڈی بہاؤالدین میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں