prisoners

ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈسٹرکٹ جیل میں منعقد ہوا۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18اپریل 2024) اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ جیل جہانگیر ڈوگر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد یوسف سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جیل ہسپتال میں ادویات کی فراہمی، لیبارٹری کی بہتری، ایکسرے مشین اور ایمبولینس کی مرمت اور قیدیوں کی سکریننگ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جیل کے دیگر مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پریژن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا بنیادی مقصد جیل ہسپتال میں قیدیوں کو بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام قیدیوں کا طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں